Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2022

خواب کی حقیقت

 سپنوں  کا  سنسار مذہب , نیورو سائنس اور سائیکالوجی کی روشنی میں  تحریر  : اسامہ رضا         وہ سوال جو  ہزاروں سالوں سے انسانی شعور کے دروازے پر مسلسل دستک دے رہا ہے جو صدیوں سے اہلِ فکر کیلئے معمہ رہا ہے ۔ یہ وہ پہیلی ہے جس کو  بڑے دانشوروں اور عظیم فلاسفرز نے سمجھنے میں اپنی  فکری قوتیں لگا دیں ۔ لیکن یہ گتھی آج بھی تقریباً اتنی ہی الجھی ہوئی ہے جتنی چند صدیاں پہلے تھی۔ مذہب نے بھی خوابوں کو ایک نئے رنگ سے پیش کیا تمام ادیانِ دہر کی خوابوں اور اسکی حقیقت کے بارے میں رائے جتنی ایک دوسرے سے مختلف ہے اتن ہی اس میں یگانگیت کا پہلو بھی مضمر ہے۔ یعنی تمام مذاہب خواب کی نسبت خدا کے ساتھ جوڑنے میں پیش پیش رہے ہیں ۔ موجودہ سائنیسی دور میں تغیر افکار کی منطقی و سائنسی فضاؤں میں ہم اس گتھی اور خوابوں کے عمل کو سمجھنے میں نیوروسائنس اور سائکالوجی کی مدد سے کامیاب تو رہے ہیں لیکن یہ کہنا کہ ہم نے اس گتھی کو سلجھا لیا ہے یا اس معمہ کا حل تلاش کر لیا ہے غیر سائنسی بیان ہوگا ۔ پہلے حصے میں مذہب کی خوابوں کے بارے میں رائے پیش کی گئی ہے ...

" Science behind kissing "

 " Science behind kissing "   چومنا اتنا دلفریب کیوں ہوتا ہے                             تحریر : اسامہ رضا  آغازِ الفت کی پرکیف وادی میں کسی شخص سے مانوس ہو کر اسکی صوت و صورت سے سامانِ راحت  کشید کرنا عشاق کا وتیرہ رہا ہے۔ عمومی طور پر ابتدائے عشق میں محبت کو پاکیزہ جذبات سے جوڑا جاتا ہے جس میں طبعی و شہوانی خواہشات کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا بلکہ  یہ رشتہ رؤح کی طمانیت سے منسلک سمجھا جاتا ھے۔ اور محب و محبوب ایک دوسرے کو دیکھ کر راحت و مسرت کے گھونٹ بڑھتے ہیں تو کبھی باہمی گفتگو سے فرطِ مسرت کو توانائی و تواتر بخشتے ہیں ۔ گویا ابتدائے عشق میں ایک دیوارِ تفاوت شہوات و چاہت کے درمیان حائل سمجھی جاتی ہے۔ شاید  ان  جذبات کو شعر میں  سمیٹ کر بیان کرنا مناسب   ہوگا ۔   دیکھ   لمسِ   لطافت    کا   انداز  کتنا  پاکیزہ ہے  نہیں عضوِ طبعی حائل  فقط آنکھوں سے چھونا ہے   لیکن جونہی صوت و صور...

سگمنڈ فرائیڈ -4 سائیکو سیکشول تھیوری

             سگمنڈ فرائیڈ                             تحریر : اسامہ رضا  ( ب ) Anal  شہوت خیز عضو : مقعدہ یا مبرز  مدت : ۱ تا ۳ سال  شخصیت کے نموئی مراحل کا دوسرا اہم مرحلہ Anal satge کہلاتا ہے۔ اس دور میں بچہ مبرز کے ذریعے فضلات کو خارج کرکے راحت و سکون حاصل کرتا ہے ۔  مبرز یا مقعدہ غذائی نالی کا آخری حصہ ہوتا ہے جو کے منہ سے شروع ہوتی ہے اور مبرز پر ختم ہوتی ہے ۔تقریباً دو سال کی عمر سے بچہ رفع حاجات کو ارادی طور پر سر انجام دیتا ہے اور اس پر قابو پانا سیکھ لیتا ہے جبکہ اس سے قبل بچہ رفع حاجات کیلئے اپنے ماں باپ یا مربی کا محتاج ہوتا ہے۔ مبرز میں ہضم شدہ خوراک کے بعد بچنے والے فضلات جمع ہوتے ہیں جسے سے بڑی آنت کی دیواروں پر بوجھ پڑتا ہے ۔ بڑی آنت کے پیچھے کچھ والو ( valve)  کی طرح کے عضلات ہؤتے ہیں جسے عاصرہ مبرزی (  Anal Sphincters)  کہا جاتا ہے ۔ جب بڑی آنت پر ضرورت سے زیادہ بوجھ اور کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے تو یہ والو  ( Valve ) از خو...

The future of an Illusion

      مذہب سگمنڈ فرائیڈ کی نظر میں  نوٹ میں مسلمان ہوں لہذا فتویٰ سے پرہیز کیا جائے  سگمنڈ فرائیڈ نے ۱۹۲۷ میں ایک کتاب لکھی جس کا نام تھا                    "The future of an Illusion" اس کتاب میں انہوں نے خدا کو انسانی عقل کا وہم اور مذہب کو فریب کا پلندہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں کسی بھی معاشرے میں مذہبی نظریات کو اتنی اہمیت کیوں دی جاتی ہے اس لیے کے مذہب انسان کی جذباتی اور نفسیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہوتا ہے انسان جس بھی معاشرے میں پرورش پاتا ہے وہاں کا مذہب اس کو وراثت میں مل جاتا ہے دنیا کے زیادہ تر انسان اسی مذہب پے زندہ رہتے ہیں جس میں وہ پیدا ہوتے ہیں جو کے سرا سر عقل کے خلاف بات ہے وہ ایک جگہ پے لکھتے ہیں  " Psychologically speaking, these beliefs present the phenomena of wish fulfillment, "fulfillments of the oldest, strongest, and most urgent wishes of mankind." (Ch. 6 pg.38). "نفسیاتی طور پر ، یہ عقائد خواہش کی تکمیل کے مظاہر کو پیش کرتے ہیں ،" بنی نوع انسان کی سب سے قدیم ، مضب...

نظریہ تحلیل النفسی اور ہسٹیریا

     نفسیاتی امراض کی تاریخ                                                        تحریر : اسامہ رضا                         نظریہ تحلیل النفسی اور ہسٹیریا انیسویں صدی میں ہسٹیریا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ماہر نفسیات کو اس الجھن میں ڈال دیا تھا کہ اس عارضے سے آخر کیسے نبٹا جائے تاریخ میں اس پر ہوئے علاج کے متعدد طریقوں میں سے کوئی بھی خاطر خواہ کامیاب نہیں تھا اور نہ ہی اس بیماری کی علت و وجوہات کی توضیح ہوچکی تھی ۔ یوں تو تاریخ میں ہسٹیریا اور پاگل پن کے دورے پڑنے والی اس بیماری کے متعلق متعدد من گھڑت عقائد اور نظریات تھے لیکن سائنسی نظریات کے حوالے سے نفسیات کے میدان میں ابھی کافی جگہ باقی تھی۔ ابھی نفسیات کا سائنسی طور پر آغاز ہی ہوا تھا اب اس میدان میں اپنا فکری حصہ ڈالنے کا وقت تھا۔ اسی دور میں  جوزف برئیر اور سگمنڈ فرائیڈ  ہسٹیریا کے مریضوں کو سمج...

تہذیب اور اسکے ہیجانات "Civilization and Its Discontents"

 تہذیب اور اسکے ہیجانات          "Civilization and Its Discontents"                              تحریر: اسامہ رضا     فرائیڈ کے دیگر تخلیقی نظریات کی طرح یہ کتاب تہذیب اور اسکے ہیجانات "Civilization and Its Discontents" انسانی فطرت و نفسیات کو تہذیبوں کے دامن سے نشو و ن پاتا ہوا دکھاتی ہے کہ کیونکر انسان نے تہذیبوں کو اپنی بقاء اور آسانی کی راہ بنایا اور کس طرح تہذیبوں نے انسان کی   انفرادیت اور متعدد نجی خواہشات کا گلا گھونٹ کر اسکو  غمزدہ کردیا ۔ انسان نے اپنی راحت و آسائش کیلئے جہاں تہذیبوں کے دامن میں پناہ لی وہیں تہذیبوں سے ملے روگ پالنا بھی اسکا مقدر بن گیا۔ کتاب کا مرکزی خیال  یہ ہے کہ انسان کو تہذیبوں کے ارتقائی سفر اور جدیدیت نے غمزدہ کردیا ہے ۔ انسان کو کلچر ٫ معاشرے اور رہن سہن کیلئے اپنی کئ خواہشات کو دبانا پڑتا ہے ۔ گویا اسکی انفرادیت اجتماعیت کی افادیت  کیلئے قربان کی جاتی ہے جو درست بھی ہے لیکن اس سے انفرادی سطح پر کئ نفسیاتی مسائل کا...

Three Essay on theory Sexuality

 ♦️سگمنڈ فرائیڈ کی مشہورِ زمانہ و بدنام زمانہ کتاب  ♦️          🚫 "Three Essay on theory  Sexuality"🚫 تحریر : اسامہ رضا  سگمنڈ فرائیڈ جنسی میلانات و خواہشات کا تعلق بچپن سے جوڑتا تھا فرائیڈ کے مطابق انسان کے لاشعور میں پنہاں اڈ کی تحریک جنسی تلذذ کی طلبگار ہوتی ہے اور جنسی تلذذ انسان کیلئے سکون و راحت کا سامان ہوتا ہے گویا انسان بنیادی طور پر بچپن سے جنسی لذتوں کو مختلف چیزوں سے حاصل کرتا ہے اور پھر اسکے بعد جب اسکے مخصوص اعضاء بلوغت میں جنسی خواہشات کی تکمیل کیلئے تیار ہوتے ہیں تو اسکے جنسی خواہشات کو پورا کرنے کے رجحانات تبدیل ہوتے ہیں ۔ اس سے قبل وہ ماں کا دودھ پینے سے لیکر انگوٹھا چوسنے جیسے افعال و اعمال سے اپنی جنسی خواہشات کی تکمیل کرنے کی سعی کرتا ہے تو کبھی رفع حاجت سے سکون و اطمینان حاصل کرتا ہے۔   فرائیڈ کے جنسیت سے متعلقہ نظریات نے اہلِ مذہب و ملت کو جنجھوڑ دیا کلیساؤں کے کلچرز میں جہاں رہابنیت اور دنیا و مافیہا میں جنسی تلذذ کو ترک کرنے کو اجر و ثواب کا سب سے بڑا درجہ گردانا جانا جاتا تھا فرائیڈ نے ان نفسی خواہشات و و...

" Psycho-Pathology of Everyday life "

 سگمنڈ فرائیڈ کی معروف کتاب جس نے انسانی نفسیات کے کئ راز بے نقاب کئے اور لاشعوری قوتوں کا ہماری روزمرہ کی  زندگی پر اثر و رسوخ کا پردہ چاک کیا ۔           ⭕" Psycho-Pathology of Everyday life "⭕   تحریر و تخلیص : اسامہ رضا  سن 1901 میں پہلی دفعہ منظرِ عام پر آنے والی  کتاب سائیکو پیتھالوجی آف ایوری ڈے لائف اپنی نوعیت کی واحد کتاب تھی ٫  فرائیڈ نے اس کتاب میں گفتار و کلام کی غلطیاں ٫ بھول جانے کے مسائل اور زبان کے پھسل جانے جیسے اعمال و افعال  کی نفسیاتی وضاحت کی ۔ فرائیڈ کا ماننا تھا کہ انسانی افکار و اعمال اور رویے زیادہ تر لاشعوری تحریکوں کے تحت کام کرتے ہیں ۔ دوسری طرف سائنسی و فلسفیانہ نظریہ یہ تھا کہ ہر چیز کے پیچھے کوئی نہ کوئی راز یا وجہ ہوتی ہے ۔ فرائیڈ نے نفسیاتی امراض کے علاج کے دوران اس چیز کا مشاہدہ کیا کہ نفسیاتی امراض دراصل لاشعوری تحریکوں اور خواہشات کے تصادم کے نتیجے میں وقوع پذیر ہوتے ہیں ۔کتاب سے اقتباس ملاحظہ ہو  "Certain inadequacies in our psychic performance – and certain actions performed appar...

Depression Test

Click the link to generate the Depression Assessment Quiz Click Here!