*"Family Therapy*" *"فیملی تھیراپی*" فیملی تھیراپی کو اکثر میریٹل تھیراپی کے ساتھ مدغم کر دیا جاتا تھا جبکہ دونوں تھیراپیز اوریجن کے لحاظ سے مختلف تھیں۔ فیملی تھیراپی اس وقت متعارف ہوئی جب انفرادی تھیراپی کے نتائج کو ملاحظہ کیا گیا۔ جب کوئی کلائنٹ انفرادی تھیراپی کے سیشن سے گزرتے تو وہ بہتر ہونے کے بعد اپنے خاندان سے دور ہو جاتے تھے، اسی طرح اگر کسی کلائنٹ کو ایجوکیشنل سیٹنگ میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے انفرادی تھیراپی دی جاتی تو وہ واپس اپنے خاندان میں سے جڑنے کے بعد انہیں مسائل کا شکار ہو جاتا جس سے نکلنے کے لئے وہ انفرادی تھیراپی لے چکا ہوتا۔ جب یہ نتائج سامنے آۓ تو دیکھا گیا کہ جہاں انفرادی تھیراپی کے مثبت اثرات تھے وہی اس کے منفی نتائج بھی شدید تھے۔ ان اثرات کو ختم کرنے کے لئے فیملی تھیراپی کو متعارف کروایا گیا۔ فیملی تھیراپی اس لئے بھی اہم تھی کہ وہ افراد یہ خاندانی تنازعات کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھے، ان کی شخصیت کو بحال کرنے اور ان کی تربیت کرنے کے میں یہ تھیراپی اہم کردار ادا کرتی تھی۔ اسی طرح بہت سے بچے جو نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، ان کے علاج کے ل...
I am a writer , Psychologist and psychotherapist This blog is about my famous articles of mental health and other articles related to Psychology.