نفسیات
قسط :. 3.1
نفسیات امراض کی تاریخ
تحریر : اسامہ رضا
ذہنی امراض کی تاریخ کے تناظر میں ہمیں ہر معاشرے میں تین مختلف نظریات ملتے ہیں ۔
۱ ) حیاتیاتی نظریات ( Theories Biological )
۲) مافوق الفطرت نظریات ( Super-natural Theories )
۳)نفسیاتی نظریات ( Psychological Theories )
حیاتیاتی نظریات ( Theories Biological )
حیاتیاتی نظریات ذہنی امرا ض کی علت جسمانی تغیرات و خرابیوں کو قرار دیتے ہیں ۔ یوں ذہنی امراض کا تعلق آرگنز کے افعال میں خرابی سے جوڑا جاتا ھے۔ گویا حیاتیاتی تناظر میں کہا جائے تو ذہنی امراض کا تعلق طبعی وجوہات میں مضمر ہے ۔
مافوق الفطرت نظریات ( Super-natural Theories ) : ایسے نظریات قدیم خیالات کے عکس ہیں جو اب بھی کسی نہ کسی طرح مختلف معاشروں میں پائے جاتے ہیں ۔ مافوق الفطرت نظریات ذہنی امراض کا تعلق جنات , بد روحوں اور روحوں کی مداخلت سے جوڑتے ہیں ۔ اور اسکا حل بھی مختلف تنتر منتر سے کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔
نفسیاتی نظریات ( Psychological Theories )
نفسیاتی نظریات ذہنی امراض کا تعلق , انسانی تجربات و مشاہدات جو اسکے ذہن پر اثرانداز ہوتے ہیں اسے قرار دیتے ہیں ۔ زندگی میں انسان کے ساتھ پیش آنے والے مختلف واقعات اسکی نفسیات کو متاثر کرتے ہیں , صدمات , دکھ اور رنج کے ساتھ ساتھ اسکے اردگرد کا ماحول اس کی نفسیات پر ہمہ وقت وارد ہوتا ہے۔لہٰذا اہلِ نفسیات ذہنی امراض کی علت اسکے ماحول یا اسکے ساتھ پیش آنے والے حادثات یا واقعات کو قرار دیتے ھیں ۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔
نوٹ : نظریات کا لفظ بطورِ سائنسی اصطلاح مستعمل نہیں ہے ۔
Comments
Post a Comment